اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کلینکس آن ویل پراجیکٹ شعبہ صحت کو مکمل طور پر بدل دے گا: مریم نواز

10 May 2024
10 May 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کلینکس آن ویل پراجیکٹ شعبہ صحت کو مکمل طور پر بدل دے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کلینکس آن ویل پراجیکٹ کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، کلینکس آن ویلز میں تمام بنیادی طبی سہولیات موجود ہیں، ہم 200 کلینکس آن ویلز کو مختلف پوائنٹس پر سٹینڈ کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 200 میں سے 50 گاڑیوں میں الٹراساؤنڈ کی سہولت موجود ہوگی،  کلینکس آن ویل میں ایک ڈاکٹر ہو گا اور ٹیسٹس کی سہولت بھی موجود ہو گی، 40 لاکھ افراد کلینکس آن ویلز پراجیکٹ سے مستفید ہوں گے، کلینکس آن ویل کے اندر زچہ و بچہ کیلئے بھی سہولیات ہوں گی۔

مریم نوازکا کہنا تھا کہ  کلینکس آن ویل اس جگہ پارک ہوں گی جہاں ہسپتال کی سہولت دور ہو، کلینکس آن ویل میں سکریننگ اور ویکسی نیشن کی سہولت بھی موجود ہو گی،  پراجیکٹ میں ہم 36 اضلاع کے مقامی ڈاکٹرز کو ترجیح دیں گے، یہ منصوبہ طبی شعبہ کو مکمل طور پر تبدیل کردے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ منصوبہ شہباز شریف نے شروع کیا تھا،  گزشتہ دور حکومت میں اس منصوبے کو بند کردیا گیا تھا،ہم شہباز شریف اور نواز شریف کے منصوبوں کو دوبارہ سیدھا کررہے ہیں، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاک کی کمی کو پورا کرنے پر بھی غور کررہے ہیں،  ہم صحت کی سہولیات عوام کی دہلیز پر لے کر جارہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے 8 اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کارڈیالوجی کی سہولت لے کر آرہے ہیں ، پنجاب کو سیاہ دور سے نکال کرترقی کی جانب لے کر جارہے ہیں۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے  کلینکس آن ویل پراجیکٹ کا افتتاح کیا، اس موقع پر صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق ، خواجہ عمران نذیر  اور سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان ودیگر بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے