اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 319.00 زندہ مرغی
  • 463.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.50
  • یورو قیمت خرید: 301.62 قیمت فروخت : 302.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 352.79 قیمت فروخت : 353.43
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.05 قیمت فروخت : 185.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.08 قیمت فروخت : 204.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.68 قیمت فروخت : 906.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 251600 دس گرام : 215700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 230632 دس گرام : 197724
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3275 دس گرام : 2811
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

لاہور ایئرپورٹ پر آتشزدگی سے متاثر ہونے والا آئی بی ایم ایس سسٹم بحال

10 May 2024
10 May 2024

(لاہور نیوز) گزشتہ روز لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن ہال میں آتشزدگی سے متاثر ہونے والا آئی بی ایم ایس سسٹم مکمل طور پر بحال کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آئی بی ایم ایس سسٹم بحال ہونے کے بعد دو بین الاقوامی فلائٹس لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئیں، بین الاقوامی روانگی فلائٹس کیلئے بھی آئی بی ایم ایس سسٹم مکمل فعال ہو چکا ہے۔

سی اے اے کے مطابق خصوصی امیگریشن ایریا میں شارٹ سرکٹ ہوا جس سے امیگریشن سسٹم کو نقصان پہنچا، آگ پر قابو پانے میں دو گھنٹوں سے زائد وقت لگا اسی دوران صرف ایک ایئر بلیو کی حج پرواز روانہ ہو سکی دیگر تین پروازیں مینوئل طریقے سے بعد میں روانہ کی گئیں۔

سول ایوی ایشن کے مطابق ایئر پورٹ امیگریشن کاؤنٹر پر واقعے کے بعد دھواں بھرنے کی وجہ سے لاہور سے اندرون وبیرون ملک جانے والی 35 پروازیں تاخیر کا شکار اور منسوخ کر دی گئیں، دوسرے شہروں سے آنے والے مسافروں کو قریبی ہوٹلز میں منتقل کیا گیا۔

وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ آصف نے بھی لاہور ایئرپورٹ کے ٹرمینل کی عمارت کا دورہ کیا، آگ سے متاثرہ حصے کا معائنہ کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر کو اندرون ملک آپریشن کی بحالی پر بریفنگ بھی دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے