اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

9 مئی کے کرداروں کو کیفرکردار تک پہنچائے بغیرسیاسی استحکام ممکن نہیں: فردوس عاشق

09 May 2024
09 May 2024

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سانحہ 9 مئی کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں آئی پی پی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ  وطن دشمنی کی سیاست پر شرمندگی کا باعث بننے والے واقعہ کو آج ایک سال ہو چکا ہے،  سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر سیاسی استحکام نا ممکن ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی پی پی سانحہ 9 مئی کے رد عمل میں وجود میں آئی، 9 مئی کی مذمت ہمارا منشور ہے، انا اور خود پرستی کے شکار بانی پی ٹی آئی نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نفرت و انتشار کی سیاست کرنے والی جماعت آج سیاسی در بدری کا شکار ہے، سیاسی جنازہ سڑک پر رکھ کر علامتی ماتم کرنیوالوں کے ہاتھ سے توبہ کا وقت نکل چکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے