اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ماہرہ خان کو ناک چھیدوانے پر والدہ سے کیا مشورہ ملا؟ ویڈیو وائرل

09 May 2024
09 May 2024

(ویب ڈیسک) سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے اپنی ناک چھیدوانے کے حوالے سے شیئر کردہ ویڈیو وائرل ہوگئی اور اس پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ناک میں نتھ پہنے ہوئے اپنی مختصر ویڈیو شیئر کی اور اس کے ساتھ خوبصورت کیپشن بھی لکھا۔

اداکارہ نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے ایک بار پھر اپنی والدہ سے ناک چھیدوانے کا مشورہ مانگا اور اجازت لی۔

اداکارہ نے لکھا کہ والدہ نے انہیں جواب دیا کہ اگر ان کی ناک چھوٹی ہوتی تو وہ انہیں ضرورت اجازت دیتیں۔

ماہرہ خان کی جانب سے شیئر کردہ مختصر ویڈیو پر صنم جنگ اور ماورا حسین سمیت دیگر شوبز شخصیات نے بھی کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے ساتھ بھی گھروں میں یہی مسئلہ ہوتا ہے۔

صنم جنگ نے لکھا کہ وہ شادی سے قبل اپنے والد سے ایسی ہی اجازت مانگتی تھیں، جس پر انہیں والد رشتہ ازدواج میں بندھنے کے بعد ایسا کرنے کا مشورہ دیتے تھے۔

انہوں نے لکھا کہ جب انہوں نے شادی کی تو انہوں نے والد سے پھر ناک چھیدوانے کی اجازت مانگی جس پر والد نے انہیں کہا کہ وہ انہیں ناک چھیدوانے کے بغیر بہت پسند ہیں۔

ماہرہ خان کی پوسٹ پر ماورا حسین نے بھی کمنٹ کیا اور لکھا کہ ان کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے۔

اداکارہ کی ویڈیو پر دیگر خواتین مداحوں نے بھی کمنٹس کرتے ہوئے اپنے ناک اور اسے چھیدوانے کی باتوں کا تجربہ شیئر کیا۔

اس سے قبل ماہرہ خان متعدد انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ شوبز کیریئر کے آغاز میں انہیں ناک کی سرجری کروانے کا مشورہ بھی دیا گیا اور کہا گیا کہ ان کی ناک بڑی ہے۔

 

 

 

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے