اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شگفتہ اعجاز کا دوسری محبت کا اعتراف، دوسری شادی پر بھی لب کشائی

09 May 2024
09 May 2024

(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بھی دوسری بار محبت سے گزریں اور یہ کہ انہیں دوسری بار شادی کرنے پر شدید تحفظات تھے ۔

اداکارہ حال ہی میں دنیا نیوز کے مزاحیہ پروگرام مذاق رات میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے محبت اور شادی سمیت کیریئر پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے نومبر 1989 میں پہلی بار بطور اداکارہ شوٹنگ کا آغاز کیا اور ان کا پہلا ڈراما ہی اداکار شبیر جان کے ساتھ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں پہلے سے ہی اداکاری کا شوق تھا، ان کی بڑی بہن کی ایک دوست اداکارہ تھی جو جب ان کے محلے میں آتی تھی تو پورا محلہ جمع ہوجاتا تھا، جس کے بعد انہیں اداکاری کا شوق ہوا۔

ان کے مطابق وہ پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر جیسے ہی آڈیشن دینے گئیں اور انہوں نے ہدایت کار کاظم پاشا سے ملاقات کی تو انہوں نے دیکھتے ہی انہیں کہا کہ وہ ہی ان کے اگلے ڈرامے کی ہیروئن ہوں گی۔

شگفتہ اعجاز کا کہنا تھا کہ انہوں نے بمشکل 18 برس کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیا تھا اور جلد ہی انہوں نے شہرت حاصل کرلی۔

پروگرام میں انہوں نے دو طرفہ محبت اور دوسری بار محبت کا اعتراف بھی کیا اور کہا کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ ان جیسی خوبصورت خاتون صرف یک طرفہ محبت پر ہی زندگی گزار دے۔

اداکارہ نے شادی کے حوالے سے سوال پر کہا کہ انہوں نے شوہر یحییٰ صدیقی کی جانب سے پیش کش کے دو سال بعد ان سے شادی کے لیے رضامندی ظاہر کی۔

انہوں نے بتایا کہ شادی کی پیش کش کو تاخیر سے قبول کرنے کا سبب ان کی ذاتی اور ذہنی پریشانیاں تھیں، کیوں کہ وہ پہلے ہی دو بیٹیوں کی ماں تھیں، اس لیے وہ دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے پر پریشانی اور گھبراہٹ کا شکار تھیں۔

ان کے مطابق انہیں یہ پریشانی تھی کہ نہ جانے ان کے ہونے والے شوہر ان کی بیٹیوں کے ساتھ کیسا رویہ رکھیں، وہ انہیں تسلیم کریں گے یا نہیں؟

شگفتہ اعجاز نے اعتراف کیا کہ انہیں شادی کی پیش کش کرنے والے شخص لیکن سچے تھے، وہ ان کی بیٹیوں کے ساتھ بھی گھل مل گئے، جس کے بعد انہوں نے شادی کی۔

شگفتہ اعجاز نے یحییٰ صدیقی سے کئی سال قبل دوسری شادی کی تھی، ان کے شوہر ڈراما پروڈیوسر رہے ہیں، ان کی بھی اداکارہ سے دوسری شادی تھی۔

اداکارہ کو بھی پہلی شادی سے دو بچے تھے جب کہ ان کے شوہر کو بھی پہلی شادی سے دو بچے تھے۔

شگفتہ اعجاز کے ہاں دوسری شادی کے بعد مزید دو بیٹیوں کی پیدائش ہوئی اور اداکارہ ماضی کے انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ ان کی تمام بیٹیاں ایک دوسرے کو سگی بہنیں سمجھتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے