08 May 2024
(لاہورنیوز) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ، کھلاڑیوں کی تیسرے دن بھی ٹریننگ جاری رہی۔
کھلاڑیوں کا اپٹن سٹیل کاؤنٹی گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن ہوا، پاکستان ویمنز ٹیم کل اپنا پہلا پریکٹس میچ کھیلے گی۔ٹی ٹوئنٹی میچ ای سی بی ڈویلپمنٹ الیون کے خلاف مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے اپٹن سٹیل کاؤنٹی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
کل میچ کے اختتام پر پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم لیسٹر سے برمنگھم کے لیے روانہ ہو جائے گی، پاک، انگلینڈ 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 11 مئی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 17 مئی جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 19 مئی کو کھیلا جائے گا۔