اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر اعلیٰ ری ویمپ لاہور پروگرام کی سمری منظور

08 May 2024
08 May 2024

(لاہور نیوز) لاہور شہر کی چھ سال بعد سنی گئی، وزیر اعلیٰ ری ویمپ لاہور پروگرام کی سمری منظور کر لی گئی۔

ری ویمپنگ پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں 9 ارب روپے جاری کر دیئے گئے، تقریباً 34 ارب روپے سے زائد مالیت کی سکیموں کی منظوری دے دی گئی، کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن اور واسا کی سکیموں کی مد میں بڑے بجٹ کی منظوری دے دی۔

دستاویز کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کی 187 سکیموں کے لئے 21 ارب 90 کروڑ 52 لاکھ کی منظوری دی گئی، واسا کی 210 سکیموں کے لئے ایک ارب 27 کروڑ 86 لاکھ کے فنڈز کی منظوری دی گئی، اپ لفٹ اور ری ویمپنگ پروگرام میں 397 سکیموں پر 34 ارب 69 کروڑ 12 لاکھ کے اخراجات کئے جائیں گے۔

کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے محکمہ پی اینڈ ڈی کو وسیع عوامی مفاد کے پیش نظر رواں مالی سال میں ہی سکیموں کے لئے بجٹ نکالنے کی ہدایات کر دیں، ایم سی ایل کی سکیموں میں سڑکوں کی مرمت، سیوریج اور سٹریٹ لائٹس کی سکیمیں شامل ہیں۔

پہلے مرحلے میں پنجاب کے دیگر اضلاع کا ری ویمپنگ منصوبہ مائنس کر دیا گیا، ری ویمپنگ پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں 9 ارب روپے جاری کر دیئے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے