شہرکی خبریں
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی زیر صدارت اجلاس، ضلعی دفاتر کی کارکردگی کا جائزہ
08 May 2024
08 May 2024
(لاہور نیوز) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی زیر صدارت بیورو کے ضلعی افسران کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ضلعی دفاتر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، تمام ضلعی افسران نے چیئرپرسن کو کارکردگی رپورٹس پیش کیں، سارہ احمد نے ضلعی افسران کو انتظامی امور کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔
چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا تھا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے تمام دفاتر میں بچوں کو رہائش سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، بیورو کے تمام ضلعی دفاتر کی اطمینان بخش کارکردگی کو برقرار رکھا جائے گا تاہم تمام ضلعی دفاتر میں بچوں کو مزید بہتر سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی گئی۔
اجلاس میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سیالکوٹ، بہاولپور، ساہیوال اور رحیم یار خان ضلعی دفاتر کے افسران نے شرکت کی۔