شہرکی خبریں
تھیلیسیمیا سوسائٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام ننھے مریضوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آگاہی واک
08 May 2024
08 May 2024
(لاہور نیوز) تھیلیسیمیا سوسائٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام ننھے مریضوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سر گنگارام ہسپتال میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔
واک کے شرکا نے تھیلیسیمیا سے پاک پاکستان کے نعرے بھی لگائے، تھیلیسیمیا کے مریضوں نے کہا کہ ہمیں مہینے میں دو بار خون لگتا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ ہمیں خون عطیہ کریں تاکہ ہم بھی صحت مند زندگی گزار سکیں۔
ایم ایس سر گنگارام ہسپتال حافظ محی الدین نے بھی عوام سے اپیل کی کہ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلئے زیادہ سے زیادہ خون عطیہ کریں، تھیلیسیمیا سے گھبرائیں نہیں بلکہ اس کا علاج کروائیں۔
آگاہی واک میں ڈاکٹرز اور تھیلیسیمیا کے مریضوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔