اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

جویریہ عباسی نے ’’مسٹری مین‘‘ کے ہمراہ ایک اور تصویر جاری کر دی

08 May 2024
08 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے ’’مسٹری مین‘‘ کے ہمراہ ایک اور تصویر جاری کردی۔

فوٹو اَپ لوڈنگ سائٹ انسٹاگرام سٹوری پر اداکارہ نے انگوٹھی پہنے مسٹری مین کے ساتھ تصویر شیئر کی، اداکارہ کا ہاتھ کسی مرد کے ہاتھ پر رکھا دیکھا جاسکتا ہے، تصویر کو گاڑی میں بیٹھ کر لیا گیا ہے۔

اس تصویر کے منظرِ عام پر آنے کے بعد سے سوالات کیے جارہے ہیں کہ آخر وہ کون شخص ہے جسے جویریہ عباسی نے اپنے ہمسفر کے طور پر چُنا ہے تاہم اداکارہ نے چُپ سادھ رکھی ہے۔

گزشتہ دنوں اداکارہ نے اپنی رِیل کے ذریعے اپنی زندگی کے نئے سفر کے آغاز کی جانب ایک اشارہ دیا تھا۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں جویریہ عباسی نے انگریزی لفظ ‘بیگننگ’ یعنی ‘آغاز’ لکھا تھا اور ویڈیو پر بھارتی گلوکار انوو جین کا گانا ‘ الگ آسمان’ لگایا تھا۔

واضح رہے کہ جویریہ عباسی نے 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے شادی کی تھی جبکہ 2009 میں ان دونوں کی طلاق ہو گئی تھی۔

112

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے