اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

9 مئی پر آزاد کمیشن بنا کر تحقیقات کی جائیں،ملوث عناصر کوسزا دی جائے:عارف علوی

08 May 2024
08 May 2024

(لاہور نیوز) سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں 9 مئی واقعات پرآزاد کمیشن بنے،تحقیقات کی جائیں اور ملوث عناصر کو سزا دی جائے۔

رہنما تحریک انصاف و سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انسداد  دہشتگردی عدالت میں  9 مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چودھری سے ملاقات کی۔

گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آپ سب لوگ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں،  آپ لوگ دہشتگردی کے کیسز کا سامنا کررہے ہیں،  آپ فکر نہ کریں لوگ ہمارے ساتھ ہیں، بانی پی ٹی آئی پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں۔

اس موقع پر سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ  باہر جاکر میرا پیغام دے دیں کہ میں جیل میں خوش ہوں، جتنی زیادتیاں کرنی ہیں کرو۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ مجھے جیل میں بلیوں اور چھپکلیوں سے مقابلہ کرنا پڑتا ہے، آدھا دن مقابلے میں جبکہ آدھا دن کتابیں پڑھنے میں گزرتا ہے۔

بعدازاں  میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے عارف علوی نے کہا کہ میں اپنے دوستوں سے ملنے آیا تھا، بہت روز بعد ملا ان کا حال احوال اور پریشانیاں سنیں، وہ انصاف کے متقاضی ہیں، جو ٹرائل کرنا ہے کریں مگر جو عوام نے انتخابات میں فیصلہ کیا اس کی عزت کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ  بانی پی ٹی آئی واحد لیڈر ہے جو دنیا میں مقبول ہے، اگر ایسے لوگ اللہ نے پاکستان کو دئیے ہیں تو قدر کیجیئے، انتخابات کے دوران ہمارا نشان تک چھینا  گیا لیکن پھر بھی عوام نے ساتھ دیا۔

عارف علوی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کل کی پریس کانفرنس میں کمیشن کا کہا گیا میں پورا اتفاق کرتا ہوں،قران کی ہدایت ہے کہ دونوں فریقین کوُسن کر فیصلہ کیا جائے، میں چاہتا ہوں 9 مئی کے واقعات پر کمیشن بنے، تحقیقات کی جائیں اور ملوث عناصر کو سزا دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  دونوں طرف کے لوگوں کو درگزر کرنا پڑے گا، قوم اکٹھی ہے فوج کی قدر کرتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے