اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

'میٹ گالا' میں عالیہ بھٹ کی لُک پر زارا نور بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں

08 May 2024
08 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس بھی "میٹ گالا" میں عالیہ بھٹ کی لُک پر تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

گزشتہ دنوں امریکا میں سجنے والے "میٹ گالا" میں عالیہ بھٹ نے  دلکش لُک اپنا کر انٹری دی اور فیشن کے متوالوں سے تعریف کے ٹوکرے سمیٹ لیے۔

عالیہ بھٹ نے میٹ گالا کے موقع پر لی گئی اپنی چند تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جن پر مداحوں نے تعریفوں کے انبار لگا دیئے۔

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے میٹ گالا 2024 میں معروف ڈیزائنر کی تیار کردہ 9 گز کی ساڑھی پہن رکھی تھی، جس پر ہاتھوں سے خوبصورت پھولوں کی کڑھائی کی گئی تھی، تاہم عالیہ کی ساڑھی کے 23 فٹ لمبے پلو نے سب کی توجہ سمیٹ لی۔

جہاں سوشل میڈیا پر  مداح اور شوبز ستارے عالیہ بھٹ کی لُک کی تعریف کر رہے ہیں وہیں ان تعریف کرنے والوں کی فہرست میں زارا نور عباس کا اضافہ بھی ہوگیا ہے۔

زارا نور عباس نے عالیہ بھٹ کی میٹ گالا لُک پر مبنی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "سوچا بھی نہیں تھا کچھ ایسا دیکھنے کو ملے گا" اور اس کے ساتھ  انہوں نے ایموجی بنایا جس کی دونوں آنکھوں کی جگہ سرخ دل بنے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے