اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال موخر

08 May 2024
08 May 2024

(ویب ڈیسک) ضلعی انتظامیہ لاہور اور تندور مالکان کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے بعد تندور مالکان نے ہڑتال موخر کردی۔

ذرائع کے مطابق شہر بھر کے  15 ہزار تندور مالکان نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ  مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد آج ہونے والی ہڑتال موخر کردی ہے۔

تندور مالکان نے مذاکراتی  ٹیم کے سامنے آٹے میں سبسڈی کا مطالبہ رکھا اور کہا کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1700 روپے میں  دیا جائے۔

مذاکراتی ٹیم کا کہنا تھا کہ تندور مالکان کا مطالبہ حکومت پنجاب کے سامنے رکھیں گے۔

تندور مالکان نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ مان گئی ہے جس کے بعد روٹی 16 اور نان 25 روپے میں فروخت ہوگا، تاہم ضلعی  انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روٹی 16 روپے اور نان 20 روپے میں فروخت ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے متنبہ کیا ہے کہ  روٹی اور نان زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، جبکہ  نان بائی ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر وحید عباسی نے کہا ہے کہ  ضلعی انتظامیہ کو مطالبات کی منظوری کے لیے وقت دے دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے