اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں شرکت مشکوک

08 May 2024
08 May 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کی آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر قومی ٹیم کے لیے دورہ آئرلینڈ کے لیے روانہ نہیں ہوسکے جس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں آئرلینڈ کا ویزا نہیں ملا ہے۔

32 سالہ عامر نے گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے دوران چار سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی جہاں انہوں نے چار میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی انہیں آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا۔

محمد عامر برطانوی شہری نرجس سے شادی کی وجہ سے برطانیہ کے مستقل رہائشی بن گئے وہ 2018 میں پہلے ہی آئرلینڈ کا دورہ کرچکے ہیں لیکن اس سال انہیں ویزا نہیں ملا ہے۔

پی سی بی کرکٹ آئرلینڈ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے کیونکہ بورڈ کا خیال ہے کہ ویزے کے بروقت اجرا کو یقینی بنانا میزبانوں کی ذمہ داری ہے، محمد یوسف کا ویزا بھی تاخیر کا شکار ہوا لیکن انہیں ٹیم کے ساتھ سفر کرنے کے لیے بروقت ویزا مل گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پی سی بی اور عامر دونوں ہی ویزے کے منتظر ہیں کیونکہ قومی سکواڈ آج بدھ کی صبح ڈبلن میں لینڈنگ کر چکا ہے وہ وہاں تین ٹی 20 کھیلیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے