08 May 2024
(ویب ڈیسک) اپریل میں بارشوں کا 41 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اپریل میں 164 فیصد زائد بارشیں ہوئیں۔
محکمہ موسمیات نے اپریل کا ریویو جاری کردیا۔ اپریل 2024 میں مجموعی طور پر 59 اعشاریہ تین صفر ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس سے پہلے اپریل 1983 میں 55 اعشاریہ آٹھ صفر ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ 520 ملی میٹر بارش مالم جبہ میں ہوئی۔ ایک روز میں سب سے زیادہ 91 ملی میٹر بارش دیر اور مالم جبہ میں ریکارڈ کی گئی۔
اپریل میں اوسط درجہ حرارت معمول سے صفر اعشاریہ آٹھ سات سنٹی گریڈ کم رہا۔ ملک کا اوسط درجہ حرارت 24 اعشاریہ پانچ چار کے بجائے 27 اعشاریہ چھ سات سنٹی گریڈ رہا۔