اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

انوشے عباسی کو بولڈ تصاویر شیئر کرنے پر پھر تنقید کا سامنا

07 May 2024
07 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ انوشے عباسی کو اپنی تازہ بولڈ تصاویر کو ذو معنی کیپشن کے ساتھ شیئر کرنے پر ایک بار پھر تنقید کا سامنا ہے۔

 

انوشے عباسی نے انسٹاگرام پر اپنی متعدد تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں خوبصورت بولڈ لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر میں گلابی ٹی شرٹ اور جینز کی پینٹ پہن رکھی ہے جب کہ بعض تصاویر میں آئینے کے سامنے اپنی سیلفیاں لیتی بھی دکھائی دیں۔

اداکارہ نے تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے ذو معنی کیپشن لکھا کہ انہیں اسٹرابیری فلیور کے ساتھ دودھ پسند ہے۔

اداکارہ کی جانب سے ذو معنی کیپشن لکھے جانے اور بولڈ لباس پہننے پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں شرم دلانے کی کوشش کی۔

انوشے عباسی کی مذکورہ تصاویر وائرل ہوگئیں اور دوسرے شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کی گئیں، جہاں صارفین نے اداکارہ کو لباس اور کیپشن پر آڑے ہاتھوں لیا۔

صارفین نے لکھا کہ سچ کہتے ہیں کہ غربت مرد کو جب کہ دولت عورت کو ننگا کردیتی ہے جبکہ بعض نے اداکارہ کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ وہ سخت اور آستین کے بغیر والی ٹی شرٹ میں بلکل بھی اچھی نہیں لگ رہیں۔

کچھ صارفین نے اداکارہ کے لیے نامناسب الفاظ بھی استعمال کیے اور اداکارہ سے سوال کیا کہ وہ مسلمان ہیں یا نہیں؟

 

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے