(ویب ڈیسک) قوس قزح کے رنگوں میں رنگی پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی کا حسن آسمان سے باتیں کرنے لگا۔
پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے ہلکے رنگوں والا لباس زیب تن کر کے فیشن کے متوالوں سے داد وصول کرلی۔
ڈرامہ ’تیرے بن‘ ، ’یہ رہا دل‘، ’انکار‘، ’پری زاد‘ اور ’ پیار کے صدقے‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہیں دلکش لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔
مذکورہ پوسٹ میں یمنیٰ زیدی کی تصاویر معروف پاکستانی کلاتھنگ برانڈ کے ملبوسات کی پروموشن کیلئے کروائے گئے فوٹو شوٹ کا حصہ ہیں۔
اداکارہ کے اس حسین جوڑے کا نام ’پریزم‘ ہے جس پر رینبو کے ہلکے سات رنگ نمایاں ہیں۔
اس جوڑے کے رنگوں میں قوس قزح کے تمام رنگ شامل ہیں جس کو دیکھنے میں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے کسی بڑے پریزم پر روشنی پڑی اور اس نے اس روشنی کو 7 رنگوں میں تبدیل کر کے جوڑے پر بکھیر دیا۔
یمنیٰ زیدی اس حسین جوڑے میں دلکشی کے آسمان کو چھوتی معلوم ہو رہی ہیں اور ان کی سادگی و حسن بھی قابل دید ہے۔
فیشن کے دلدادہ یمنیٰ زیدی کے اس حسین لک کو بے حد پسند کر رہے ہیں اور پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ان کی جم کر تعریفیں بھی کرتے نظر آ رہے ہیں۔