اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

'گرین میٹرکس' صرف یونیفارم نہیں بلکہ اتحاد کی علامت ہے: چیئرمین پی سی بی

07 May 2024
07 May 2024

(لاہور نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا ردعمل سامنے آ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن رضا نقوی نے لکھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی! ٹیم پاکستان کی گرین میٹرکس جرسی صرف یونیفارم نہیں بلکہ اتحاد کی علامت ہے جو ہر ثقافت اور فرد کی نمائندگی کرتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کر دی، نئی کٹ کی تقریب رونمائی قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوئی، تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی سمیت کھلاڑیوں کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے تمام عہدیدار بھی شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ 2009ء کی طرح اس بار بھی قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی لے کر آئے گی، میرے بس میں ہوتا تو ٹیم کیلئے ایک لاکھ ڈالر سے بھی زیادہ کا اعلان کرتا، قومی کرکٹ ٹیم میں بھرپور صلاحیت موجود ہے، جیت پر ٹیم کو مزید انعامات بھی دیئے جائیں گے، پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے امریکا جاؤں گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے