06 May 2024
(ویب ڈیسک) بطور چائلڈ آرٹسٹ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والے اداکار زوہاب خان معروف ٹک ٹاکر وانیہ ندیم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔
گزشتہ روز 5 مئی کو کراچی میں زوہاب خان اور وانیہ ندیم کے نکاح کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں جوڑے کے اہلخانہ، قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
اس پر مسرت موقع کے لیے زوہاب خان نے سفید رنگ کے کرتے پاجامے کا انتخاب کیا جبکہ ان کی دلہنیا وانیہ ندیم نے بھی سفید رنگ کا خوبصورت لہنگا زیب تن کیا جو ان کے حسن کو چار چاند لگا رہا تھا۔
اس جوڑی کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جہاں مداحوں کی جانب سے نوجوان جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار اور مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔