05 May 2024
(لاہور نیوز) سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح، دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کو چار صفر سے شکست دے دی۔
گرین شرٹس کی جانب سے شاہد حنان، سفیان خان، ارشد لیاقت اور غضنفر علی نے ایک ایک گول اسکور کیا، قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ جاپان کیخلاف 7 مئی کو کھیلے گی۔