اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شوہر کے مذہب پر ٹرولنگ پر مدیحہ امام نے خاموشی توڑ دی،ردعمل جاری

05 May 2024
05 May 2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ مدیحہ امام نے مداح کی جانب سے شریک حیات موجی بصر کے مذہب سے متعلق ٹرولنگ کرنے پر ردعمل دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام پر اداکارہ مدیحہ امام نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں کو ایک سمندر کے قریب بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔اسی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ایک فالوور نے نامناسب کمنٹ کیا کہ ’ہندو کی بیوی ہندو، اس کو چاہیے کہ اب پاکستان نہ آئے۔

اس کمنٹ کے رپلائی میں ایک صارف نے وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ لڑکا مسلمان ہے اور اس کے والدین مسیحی ہیں لیکن اصل بات یہ ہے کہ اداکارہ نے مسلم لڑکے سے شادی کی ہے۔جس پر مدیحہ امام نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حقائق کے باوجود لوگ نہیں مانتے۔

یاد رہے کہ مدیحہ امام نے مئی 2023 کے پہلے ہفتے میں انسٹاگرام پوسٹ میں شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ یکم مئی کو رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ہیں۔ان کی شادی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہوئی تھی، شادی کے بعد شوبز ویب سائٹس اور سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے شوہر موجی بصر بھارتی فلم ساز ہیں۔

شوہر کے بھارتی فلمساز ہونے کے دعووں پر بعد ازاں مدیحہ امام نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ ان کے شوہر نہ تو بھارتی فلم پروڈیوسر ہیں اور نہ ہی ہدایت کار ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے