05 May 2024
(ویب ڈیسک) میٹرک عملی امتحانات،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کاہنہ نو میں کمپیوٹر سائنس کا پریکٹیکل دینا بچوں کیلئے درد سر بن گیا ،لیب میں موجود تیس کے تیس کمپیوٹر خراب ہونے سے سینکڑوں طلباء کا پریکٹیکل امتحان میں فیل ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
لیب میں موجود 30 کے 30 کمپیوٹر خراب ہیں۔ کمپیوٹرخراب ہونے کی وجہ سے بچوں کو عملی امتحان دینے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
ایگزامینر محمدعباس امیدواروں کو عملی امتحان میں بغیر پرفارم کیے مرضی کے نمبر دے رہے ہیں ۔ بچوں نے کنٹرولر امتحانات زاہد میاں کو شکایات کے انبار لگا دیئے۔ امیدواروں کا کہنا ہے کہ کنٹرولر امتحانات کی جانب سے تاحال کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو بورڈ حکام کیخلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔