کھیل
محمد علی کے پسندیدہ فاسٹ باولرز کون ہیں؟شاہینوں کے گیند باز نے معروف کھلاڑیوں کا نام لے لیا
05 May 2024
05 May 2024
(لاہور نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولرمحمد علی نے کہاہے کہ شین بانڈ اور ڈیل اسٹین میرے پسندیدہ فاسٹ باولرز ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں محمد علی کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم، شعیب اختر اور وقار یونس کی باولنگ ویڈیوز دیکھتا ہوں جبکہ شین بانڈ اور ڈیل اسٹین میرے پسندیدہ فاسٹ باولرز ہیں۔ وسیم اکرم اور وقار یونس سے کئی بار باولنگ سے متعلق ٹیکنیکل سوالات بھی پوچھے۔ انہوں نے کہا کہ میرا کام ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس دینا ہے بیشک موقع ملے نہ ملے، میرے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کی اہمیت ٹیسٹ میچ اور پی ایس ایل کے جتنی ہی ہے۔
فاسٹ باولر کا مزید کہنا تھاکہ ٹیسٹ کرکٹ دراصل فٹنس اور اسکلز کا ٹیسٹ ہوتا ہے، میں نے پی ایس ایل میں کچھ الگ نہیں کیا، میرے لیے صرف گیند کا رنگ تبدیل ہوا تھا۔