اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی کا ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو ڈالروں میں انعامی رقم دینے کا اعلان

05 May 2024
05 May 2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کی صورت میں ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کردیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے روانگی سے قبل  چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی قومی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے، محسن نقوی نے کھلاڑیوں اور آفیشلز سےملاقات کی، چیئرمین پی سی بی 2 گھنٹے تک کھلاڑیوں کے ساتھ رہے ۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کی حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت کی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کے لئے ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا، محسن نقوی نے  کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں ظہرانہ بھی دیا۔

قومی کرکٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں، امید ہے  آپ اس بار پاکستانی سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے ،کسی دباؤ کے بغیر کھیلیں اور  بھرپور مقابلہ کریں، میدان میں مقابلہ ہوتا نظر آنا چاہئے، جیت آپ کے لئے اور ہار میرے لیے ہو گی۔

محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ کسی کی پرواہ نہ کریں، صرف پاکستان کے لئے کھیلیں ، میدان میں ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں، انشاللہ فتح آپ کے قدم چومے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی متحد اور اکٹھے ہیں، شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ میں بھرپور پرفارمنس دیں گے، قوم کو آپ سے بہت سی توقعات ہیں، آپ نے پورا اترنا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے اور نسیم شاہ کو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 100 وکٹیں لینے پر خصوصی گرین شرٹ دی، چیئرمین پی سی بی  نے کھلاڑیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے