اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عشق مرشد کی آخری قسط کا پریمیئر ، بلال عباس کے والدین جذباتی ہوگئے

05 May 2024
05 May 2024

(ویب ڈیسک) مقبول ڈراما عشق مرشد کی آخری قسط کو سینماؤں میں پیش کردیا گیا، جسے دیکھ کر نہ صرف ڈراما شائقین بلکہ اداکار بلال عباس کے والدین بھی جذباتی ہوگئے۔

عشق مرشد کی چالیس منٹ دورانیے کی 31 ویں اور آخری قسط کو بڑے پردے پر دکھایا گیا۔ عشق مرشد کے بڑے پردے کا پریمیئرلاہور میں ہوا، جہاں ڈرامے کی کاسٹ اور ٹیم نے بھی اسے دیکھا۔

ڈرامے کی آخری قسط کو دیکھ کر مداح جذباتی ہوگئے اور انہوں نے ڈرامے کی کہانی اور کرداروں کی تعریف کرتے ہوئے اس کا دوسرا سیزن بنانے کی فرمائش کی، اس موقع پر مرکزی اداکار بلال عباس خان کے والدین بھی خوش دکھائی دیے۔

سوشل میڈیا پر بلال عباس کے والدین کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہیں بیٹے کی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکار کے والد اور والدہ نے بیٹے کی اداکاری کی تعریفیں کیں جبکہ والدہ کا کہنا تھا کہ وہ بیٹے کی پرفارمنس پر مزید بات نہیں کر سکتیں، اگر وہ بات کو جاری رکھیں گی تو وہ آبدیدہ ہوجائیں گی۔

اداکار کے والدین نے دیگر کاسٹ کی بھی تعریفیں کیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی صارفین نے ڈرامے کی آخری قسط اور کہانی کے اختتام پر تبصرے کرتے ہوئے عشق مرشد کو سراہا۔

ہدایت کار فاروق رند کے ڈرامے کی کہانی عبدالخالق خان نے لکھی تھی جبکہ اس میں بلال عباس خان، درفشاں سلیم، علی گل ملاح اور دیگر اداکاروں نے شاندار اداکاری کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے