اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عشق مرشد کی کامیابی پر بھلے فیم علی گل ملاح کا عمرہ

05 May 2024
05 May 2024

(ویب ڈیسک) مقبول ڈرامہ سیریل ’’عشق مرشد‘‘ میں بھلے کے ڈائیلاگ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار علی گل ملاح نے کہا ہے کہ ڈرامے کی کامیابی کے بعد وہ خدا کا شکر ادا کرنے کیلئے عمرے کی ادائیگی کیلئے گئے۔

عشق مرشد کی آخری قسط کو تین مئی کو سینماؤں میں دکھایا گیا تھا، ڈرامے کا آغاز اکتوبر 2023 میں ہوا تھا۔

ہدایت کار فاروق رند کے ڈرامے کی کہانی عبدالخالق خان نے لکھی تھی جبکہ اس میں بلال عباس خان، درفشاں سلیم، علی گل ملاح اور دیگر اداکاروں نے شاندار اداکاری کی۔

حال ہی میں ڈرامے کی آخری قسط کے لاہور میں ہونے والے پریمیئر کے دوران علی گل ملاح نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ڈرامے میں بھلے کا ڈائیلاگ بار بار بولنے سے انہیں بیرون ممالک بھی شہرت ملی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈراما نشر ہونے کے بعد جب وہ بیرون ممالک سفر پر گئے تو وہاں مختلف لوگ انہیں بھلے کے کے کردار سے پہچاننے لگے اور ان کی عزت افزائی کی جانے لگی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ کئی سال سے تھیٹر اور سندھی ڈراموں میں کام کرتے آ رہے تھے لیکن انہیں شہرت عشق مرشد کے کردار سے ملی اور انہیں نہ صرف عام لوگ بلکہ پڑھے لکھے لوگ بھی پہچاننے اور عزت دینے لگے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ابتدائی طور پر عشق مرشد میں ان کے کردار کے صرف دو سین تھے لیکن بعد میں ان کے کردار کو باضابطہ طور پر ڈرامے کا حصہ بنایا گیا اور اختتام تک وہ کردار ادا کرتے رہے۔

علی گل ملاح کے مطابق عشق مرشد میں کام کرنے کے بعد انہیں عالمی سطح پر شہرت ملی اور وہ شہرت اور عزت ملنے پر خدا کا شکر ادا کرنے کے لیے عمرہ کرنے گئے۔

 

 

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے