05 May 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کی تاریخ میں پہلی بار جیپ اور ہیوی بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں غیر ملکیوں نے بھی شرکت کی ہے۔
جیپ اور بائیک ریلی کے فاتحین کیلئے 80 لاکھ روپے تک کے انعامات رکھے گئے ہیں جبکہ جیپ اور ہیوی بائیک ریلی دیکھنے والوں کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق راوی کراس جیپ ریلی میں غیر ملکیوں سمیت 105 ریسرز شریک ہیں، ریلی میں 70 جیپ، 20 ڈرٹ بائیک اور 15 موٹر سائیکل سوار شریک ہوں گے، جیپ ریس کے شرکاء میں 10 خواتین بھی شامل ہیں۔
انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ ریسنگ کے لیے 35 کلو میٹر کا ٹریک بنایا گیا ہے، پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن کے لیے 80 لاکھ روپے تک کے انعامات رکھے گئے ہیں۔