04 May 2024
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر عماد وسیم نے کہا ہےکہ ہم قوم کوٹی 20 ورلڈ کپ میں مایوس نہیں کریں گے۔
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے پریکٹس اور میڈیا سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ میری ٹی 20 میں واپسی اس لیے ہوئی ہےکہ پاکستان کے لیے بہترکریں، ورلڈ کپ ہمارے لیے بڑا ایونٹ ہے۔انھوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی بابر اعظم کو سپورٹ کر رہےہیں، سب کی نظریں ہم پر ہیں، ہم قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔