اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار

04 May 2024
04 May 2024

(لاہور نیوز) پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار عاطف اسلم اردو، ہندی اور پنجابی گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگانے کے بعد اب ملیالم میوزک انڈسٹری میں بھی قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں عاطف اسلم کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ ہی کیپشن میں اس بات پر خوشی کا اظہار بھی کیا ہے کہ ان کی آنے والی فلم میں پاکستانی گلوکار نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

شین نگم نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ ’عادت، وہ لمحے، تیرے بن سمیت آپ کے تقریباً تمام گانے میرے دل کے ہمیشہ سے بہت قریب رہے ہیں، آپ کی آواز روح کو تسکین پہنچاتی ہے‘۔انہوں نے لکھا کہ ’میں واقعی خوش قسمت ہوں کہ آپ سے ملنے کا موقع ملا اور آپ نے فلم ’حال‘ کو اپنی آواز دی، میں پہلے ہی اس گانے کا عادی ہوچکا ہوں اور امید ہے کہ باقی سب بھی اسے پسند کریں گے۔

واضح رہے کہ پرشانت وجے کمار کی ہدایت کردہ فلم ’حال‘ کے لیے عاطف اسلم کا گانا ایک بین الاقوامی سٹوڈیو میں ریکارڈ کیا گیا ہے جسے ننداگوپن وی نے کمپوز کیا ہے اور اس کے بول مریدول میر اور نیرج کمار نے لکھے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’حال‘ ایک میوزیکل رومانس فلم ہے جسے نشاد کویا نے تحریر کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے