اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بھارتی اداکارہ کے نقل اتارنے پر ماہرہ خان کا دلچسپ ردعمل

04 May 2024
04 May 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی آواز کی نقل اتارنے والی بھارتی اداکارہ، سوشل میڈیا انفلوئنسر اور کاسٹنگ ڈائریکٹر پر دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی کانٹینٹ کریئیٹر استھا اروڑا نے تین دن قبل ماہرہ خان کی آواز کی نقل اتارنے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر پہلے بھی متعدد پاکستانی شوبز شخصیات سمیت پاکستانی عوام کی آوازوں کی کاپی کرنے کی ویڈیوز شیئر کر چکی ہیں۔

استھا اروڑا نے ماہرہ خان کی آواز کی پیروڈی کرنے کی ویڈیو میں اداکارہ کی جانب سے مختلف انٹرویوز اور فلموں میں بولے جانے والے ڈائیلاگز بولے۔

بھارتی اداکارہ نے ماہرہ خان کی جانب سے انٹرویوز کے دوران اپنائے گئے انداز کو کاپی کیا اور ساتھ ہی کیپشن میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی نقل اتارنے کی بات پر برا نہ منائیں۔

استھا اروڑا نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ وہ ماہرہ خان کی مداح ہیں اور ان کی محبت میں ان کے انداز اور آواز کو کاپی کر رہی ہیں، ان کی بات کو مزاحیہ لیا جائے اور کوئی بھی ان کی بات کا برا نہ منائے۔

ان کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد پاکستانی اور بھارتی صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جبکہ ماہرہ خان نے بھی ان کی ویڈیو پر کمنٹ کیا۔

ماہرہ خان نے اپنی نقل اتارنے والی اداکارہ کی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے اس پر دلچسپ ردعمل دیا اور صارفین نے پاکستانی اداکارہ کے جواب پر بھی تبصرے کیے۔

ماہرہ خان نے لکھا کہ انہوں نے اپنی نقل اتارنے کی ویڈیو کو بار بار دیکھا اور اس سے محظوظ ہوئیں۔

ساتھ ہی اداکارہ نے استھا اروڑا کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں ذہین بھی قرار دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے