(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دیا، پاکستان کے امپائرز احسن رضا، آصف یعقوب اور راشد ریاض بھی آفیشلز میں شامل ہیں۔
آئی سی سی نے یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے ابتدائی راؤنڈ کے لیے 20 امپائرز اور 6 ریفریز پر مشتمل پینل کا اعلان کیا ہے۔
آفیشلز میں پاکستان کے 3 امپائرز شامل ہیں، احسن رضا، آصف یعقوب اور راشد ریاض میچز سپر وائز کریں گے۔
دیگر 17 امپائرز میں کمار دھرما سینا، کرس براؤن، مائیکل گف، کرس گیفنی، رچرڈ ایلنگورتھ، ایڈرین ہولڈسٹوک، رچرڈ کیٹل برو، جیارامن مدانا گوپال، نتن مینن، پاول رائفل، لینگٹون روزر، شاہد شوکت، روڈنی ٹکر، ایلکس وارف اور جوئل ولسن بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب ڈیوڈ بون، جیف کرو، رنجن مدوگالے، ایڈریو پائیکرافٹ، رچی رچرڈسن اور جواگال سری ناتھ میگا ایونٹ میں میچ ریفریز کے فرائض سرانجام دیں گے۔