03 May 2024
(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے حوالے سے اہم اجلاس کل لاہور میں ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مستعفی ہونے والی پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی کو بھی شرکت کا کہہ دیا گیا، میٹنگ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران پی ایس ایل فرنچائزز کے مالکان اور نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
نائلہ بھٹی پی ایس ایل 9 کے معاملات پر بریفنگ اور پی ایس ایل 10 پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کریں گی، اجلاس میں پی ایس ایل 9 کے مالی معاملات، منافع اور سپانسر شپ پر گفتگو ہو گی۔