شہرکی خبریں
جماعت اسلامی سے رابطہ: اپوزیشن اتحاد کا وفد ہفتہ کو حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کریگا
03 May 2024
03 May 2024
(لاہور نیوز) جماعت اسلامی سے رابطہ کے معاملہ پر اپوزیشن اتحاد کا وفد ہفتہ کو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کرے گا۔
ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق ملاقات منصورہ میں کل دوپہر دو بجے ہو گی، اپوزیشن اتحاد کے وفد میں صدر محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر شامل ہوں گے۔
وفد میں ثناء اللہ بلوچ اور اسد نقوی بھی شامل ہوں گے، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں جماعت اسلامی کو اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے کی دعوت دی جائے گی۔