کھیل
آئی سی سی سالانہ رینکنگ: ون ڈے اور ٹی 20 میں بھارت، ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پہلی پوزیشن
03 May 2024
03 May 2024
(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تینوں فارمیٹس کی سالانہ رینکنگ جاری کر دی۔
آئی سی سی رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پہلی اور بھارت کی دوسرے پوزیشن ہے جبکہ پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں چھٹی پوزیشن ہے، اسی طرح ون ڈے کی سالانہ رینکنگ میں بھارت کی پہلی اور آسٹریلیا کی دوسری پوزیشن ہے، پاکستان کی ون ڈے کرکٹ میں چوتھی پوزیشن ہے۔
آئی سی سی رپورٹ کے مطابق ٹی 20 کی سالانہ رینکنگ میں بھارت کی پہلی اور آسٹریلیا کی دوسری پوزیشن ہے، پاکستان کی ٹی 20 کرکٹ میں ساتویں پوزیشن ہے۔