اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کیلیے امپائرز اور میچ ریفریز کا اعلان

03 May 2024
03 May 2024

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے یکم جون سے شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے امپائرز اور میچ ریفریز کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سنسنی خیز لمحات شروع ہونے میں ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔ یکم جون سے یہ میگا ایونٹ ویسٹ انڈیز کے ساتھ پہلی بار امریکا کی مشترکہ میزبانی میں شروع ہو رہا ہے جس میں ریکارڈ 20 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے امپائرز اور میچ ریفریز کا اعلان کر دیا ہے۔ میگا ایونٹ میں مجموعی طور پر 20 امپائرز اور 6 میچ ریفریز تعینات کیے جائیں گے۔

پاکستان کے راشد ریاض اور آصف یعقوب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کریں  گے جبکہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان کے احسن رضا بھی امپائرز میں شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں 28 دنوں کے دوران 56 میچز کھیلیں گی۔ ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو امریکا کے شہر نیویارک میں ہوگا جس کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے