اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

معیاری تعلیم اور بہتر علاج کا انحصار ٹیکس دہندگان پر ہے: مجتبی شجاع الرحمان

02 May 2024
02 May 2024

(لاہور نیوز) وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمان کی زیر صدارت وزراء کمیٹی برائے ریسورس موبلائزیشن 2024-25 کا پہلا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں صوبے کے ذاتی وسائل میں اضافے کے لئے ٹیکس ڈیپارٹمنٹس کی تجاویز کا جائزہ لیا گیا، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی تجاویز پر غور بھی کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمان کا کہنا تھا وسائل میں اضافے کے لئے قابل عمل تجاویز پیش کی جائیں، کوئی بھی جمہوری حکومت عوام کی مشکلات میں اضافے کی حوصلہ افزائی نہیں کر سکتی، ٹیکس دہندگان پر اضافی بوجھ کی بجائے نادہندگان کو ادائیگی پر آمادہ کیا جائے، محصولات میں اضافے کے لئے وصولیوں کے میکانزم کو بہتر بنایا جائے۔

وزیر خزانہ پنجاب کا کہنا تھا عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے صوبے کے ذاتی وسائل میں اضافہ ناگزیر ہے، شہریوں کو ٹیکس کی ضرورت اور اہمیت سے آگاہ کیا جائے، ٹیکس وصولیوں کا مقصد عوام کے مسائل میں کمی لانا ہے، سرکاری سکولوں میں معیاری تعلیم اور ہسپتالوں میں معیاری علاج کا انحصار ٹیکس دہندگان پر ہے، ٹیکس دہندگان گڈ گورننس میں حکومت کے سٹیک ہولڈرز ہیں، شہری اپنا واجب الادا ٹیکس ادا کر کے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

مجتبی شجاع الرحمان کا مزید کہنا تھا حکومت تعلیم کے معیار اور صحت کی سہولیات میں بہتری لائے گی، محکمے نئے ٹیکس متعارف کروانے کی بجائے پہلے سے لاگو ٹیکس کی وصولیوں کو یقینی بنائے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس صہیب احمد بھرتھ ،صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹری صاحبان شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے