02 May 2024
(لاہور نیوز) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
صرافہ مارکیٹوں کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کمی دیکھنے میں آئی۔
900 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 2 لاکھ 41 ہزار روپے کا ہو گیا، اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ بھی 771 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 619 روپے ہو گئے۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 2288 ڈالر ہے۔