02 May 2024
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری اوقات کے دوران مندی کا رجحان رہا۔
کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 445 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 70 ہزار 657 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
جمعرات کے روز سٹاک مارکیٹ میں 11 ارب 79 کروڑ 81 لاکھ 64 ہزار 427 روپے کے 22 کروڑ 56 لاکھ 19 ہزار 410 شیئرز کا کاروبار ہوا۔