اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

جناح ہسپتال میں گردوں کی پیوندکاری کی سہولت یقینی بنائی جائیگی: وزیر صحت

02 May 2024
02 May 2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے جناح ہسپتال میں گردوں کے ٹرانسپلانٹ کیلئے تمام سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کروادی۔

صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے جناح ہسپتال  کے یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیاجہاں  جناح ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر یحییٰ سلطان، وائے ڈی اے کے رہنما، یورالوجی ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شبیر نے ان کا استقبال کیا۔

خواجہ عمران نذیر نے یورالوجی یونٹ میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کے مریضوں کی خیریت دریافت کی اور طبی سہولیات سے متعلق پوچھا، صوبائی وزیر صحت نے بچوں کے مفت کڈنی ٹرانسپلانٹ کرنے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر صحت نے 8ویں مفت کڈنی ٹرانسپلانٹ کروانے والے مریض شہباز کو ہسپتال سے چھٹی ملنے پر وزیراعلیٰ کی جانب سے مٹھائی اور گلدستہ پیش کیا جبکہ نیفرالوجی وارڈ میں داخل سابق ایم پی اے چودھری محمد حنیف سے بھی ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ جناح ہسپتال کے یورالوجی یونٹ میں 8 کڈنی ٹرانسپلانٹ کے کامیاب آپریشن کئے گئے ہیں جس پر ہسپتال انتظامیہ، ڈاکٹرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، کڈنی ٹرانسپلانٹ کی مفت سہولیات کا دائرہ کار پنجاب بھر میں پھیلایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  وزیراعلیٰ پنجاب نے یقین دہانی کرائی ہے کڈنی ٹرانسپلانٹ پر اٹھنے والے مکمل اخراجات پنجاب حکومت برادشت کرے گی، اگلے مرحلے میں بچوں کے کڈنی ٹرانسپلانٹ جلد شروع کردیئے جائیں گے، تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی ہدایت ہے کہ ڈاکٹرز کے ہاسٹل اخراجات اور دیگر  فیسوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب کے تمام ہسپتالوں کی ریویمپنگ تیزی سے مکمل کی جارہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے