اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

قائم مقام گورنر پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کے فروغ پرگفتگو

02 May 2024
02 May 2024

(لاہور نیوز) قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔

قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی اسمبلی چیمبر میں ملاقات ہوئی جس میں  امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز، پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف نکولس کاتساکس بھی موجود تھے، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینے سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ پاک امریکا دیرینہ تعلقات باہمی احترام اور اعتماد کے اصولوں پر مبنی ہیں، دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کے وفود کے تبادلے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد گار ثابت ہوں گے، دوطرفہ تجارت کے حجم کو مزید بڑھانا چاہیے۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ معیشت کی بہتری اور تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت عوام کو صحت،تعلیم و دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے جامع پروگرام لے کر آگے بڑھ رہی ہے، لائیو سٹاک، تعلیم،صحت اور تجارتی شعبہ میں پاکستان اور امریکہ کو ایک دوسرے کے ماہرین سے استفادہ کرنا چاہیے۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاک امریکا شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے