(ویب ڈیسک)ماہرین جانب سے ایسے کھانوں کی نشاندہی کردی گئی جو آپ کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کی وجہ بن سکتے ہیں۔
ماہرین کا اپنی تحقیق میں کہنا تھا کہ تیز نمکین کھانے آپ کے خون کا پریشر بڑھاتے ہیں جس کی وجہ سے دل کے دورے اور فالج کا خطرہ سر اٹھاتا ہے۔اسی طرح (چیز) چونکہ دودھ سے تیار کی جاتی ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کیلشیم کا خزانہ ہے اور ہڈیوں کیلئے فائدے مند ہے لیکن اس بات کو مدنظر رکھنا بھی ضروری ہے کہ یہ ہی چیز کیلوریز اور نمک سے بھرپور ہوتی ہے جو صحت کیلئے نقصان دہ بھی ثابت ہوتی ہے۔
ماہرین نے مزید نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ( سیریل) کا استعمال بھی عام ہوتا جا رہا ہے جسے ناشتے میں کھایا جاتا ہے، سیریل کو لوگ صحت مند کھانا سمجھتے ہیں اور ڈائیٹنگ کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ یہ سیریل مصنوعی چینی، نمک اور غیر سیر شدہ چکنائی سے بھرپور ہوتے ہیں جو صحت کیلئے کسی خطرے سے کم نہیں۔
اگر ڈبل روٹی کی بات کی جائے تو یہ پوری دنیا میں ہی صبح ناشتے کے وقت استعمال کی جاتی ہے، ڈبل روٹی میدے، چینی، نمک اور خمیر سمیت گھی سے تیار کی جاتی ہے جو جسم میں انسولین کی سطح کو بڑھاتی ہے۔میدے کی وجہ سے ڈبل روٹی میں فائبر کی مقدار نہیں ہوتی جس کے سبب قبض اور پیٹ کے دیگر مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے جب کہ ڈبل روٹی میں کاربوہائیڈریٹ کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے۔
کولڈ ڈرنکس کے حوالے سے تو سب ہی جانتے ہیں کہ ماہرین طب اس کے استعمال سے منع کرتے ہیں کیونکہ اس میں چینی وافر مقدار میں ہوتی ہے جو انسولین کا نظام خراب کرنے کے ساتھ ساتھ گردوں کو بھی متاثر کرتی ہے۔