01 May 2024
(لاہورنیوز) ممبر بی او ڈی لیسکو اور قائم مقام چیئرمین سردارعلی ایاز صادق نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق ممبر بی او ڈی لیسکو قائم مقام چیئرمین علی ایاز صادق نے استعفیٰ وزارت پاور ڈویژن کو ارسال کردیا، علی ایاز صادق نے ذاتی وجوہات کے باعث استعفیٰ دیا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے نیا بورڈ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، نیا بورڈ تشکیل دینے کے لیے کل وزارت پاور ڈویژن میں اجلاس ہوگا، اجلاس میں نیا بورڈ تشکیل دینے کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔
واضح رہےکہ موجودہ بورڈ ممبران بھی مختلف وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے رہے ہیں۔