اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بشریٰ بی بی نے نیب کی نئی انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کر دیا

01 May 2024
01 May 2024

(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب کی نئی تحقیقات کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا۔

بشریٰ بی بی نے نیب کی نئی انکوائری میں طلبی کا نیب کا نوٹس چیلنج کر دیا، بشریٰ بی بی کی نیب نوٹس چیلنج کرنے کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کل سماعت کریں گے، بشریٰ بی بی نے نوٹس بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان ریاض گل اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے چیلنج کیا۔

نئی انکوائری میں نیب نے بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی پر قیمتی تحائف غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا الزام لگایا ہے۔

درخواست میں پٹیشن کے فیصلے تک نیب کال اپ نوٹس معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے، بانی پی ٹی آئی کو 16 اپریل کو نیب راولپنڈی میں بلایا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے