01 May 2024
(ویب ڈیسک) ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 34 سالہ راہگیر محمد یونس جاں بحق ہو گیا۔
اہل خانہ کے مطابق محمد یونس حفیظ سنٹر سے اپنی دکان بند کرکے گھر جارہا تھا،محمد یونس کو سینے میں گولی لگی، زخمی محمد یونس کو جناح ہسپتال طبی امداد کے لئے شفٹ کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد یونس جان کی بازی ہار گیا۔
اہل خانہ کےمطابق محمد یونس کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں، متوفی کے اہل خانہ نے اعلیٰ حکام سے انصاف اور واقعہ میں ملوث قاتلوں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔