اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چینی خاتون سے لاہور میں فراڈ کا چینی سفارتخانے نے نوٹس لے لیا

01 May 2024
01 May 2024

(لاہور نیوز) چینی خاتون لیو میکسیا سے لاہور میں کاروبار کے نام پر ایک کروڑ 80لاکھ کے فراڈ پر چینی سفارتخانے نے نوٹس لے لیا۔

پولیس کے عدم تعاون کی وجہ سے سفارتخانے نے قانونی مدد کا آغاز کر دیا ۔ چینی سفارتخانے نے لیو سے رابطہ کیا ہے اور آج 3 بجے لیگل ٹیم اسلام آباد سے لاہور پہنچے گی ۔ چینی سفارتخانے نے پاکستان حکومت سے سرکاری سطح پر مدد کیلئے خط لکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔

چینی خاتون لیو نے آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کو درخواست دی تھی۔ شنوائی نہ ہونے پر سفارت خانے کی لیگل ٹیم نے لیو میکسیکا سے رابطہ کر لیا۔

اپنی درخواست میں چینی خاتون کا کہنا ہے کہ ہال روڈ کے فیصل اور وحید نے ایک کروڑ 80لاکھ کے موبائل اور ایل ڈی ڈیز منگوائیں تھیں ، جنوری 2024 کو رقم ادا کرنے کا کہا] اب دھمکیاں دے رہے ہیں] اے آئی جی نے ایس ایس پی آپریشنز علی رضا کو فوری کارروائی کا حکم دیا لیکن 9 روز گزر جانے کے باوجود کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔

 چائنیز خاتون لیو میکسیا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ لیو کا کہنا ہے کہ تین بار پولیس افسران کے دفتر جا چکی ہوں کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے