اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بینک کو بھی چونا، جعل سازوں نے ساڑھے5 کروڑ کی جعلی کرنسی جمع کروا دی

01 May 2024
01 May 2024

(لاہور نیوز) جعل سازوں نے بینک حکام کو بھی چونا لگا دیا، مبینہ طور پر ساڑھے 5 کروڑ روپے کی جعلی کرنسی بینک میں جمع کروا دی۔

حکام کے مطابق ایف آئی اے لاہور نے پشاور کے رہائشی ہارون کو لاہور سے گرفتار کر لیا، ملزم ہارون نے 5 کروڑ 82 لاکھ روپے پشاور کے نجی بینک میں 27 اپریل کو جمع کروائے، ملزم نے 29 اپریل کو لاہور سے 50 لاکھ روپے کیش کروائے۔

ملزم ہارون نے مزید 2 کروڑ روپے کیش کروانے کے لئے ڈرافٹ تیار کروایا، پشاور بینک کی اطلاع پر سندر داس روڈ لاہور پر واقع بینک برانچ کے منیجر نے ملزم کو گرفتار کروا دیا۔

نجی بینک کی پشاور برانچ کے  منیجر کا کہنا ہے کہ ملزم کی جانب سے پشاور میں جمع کروائی گئی رقم جعلی تھی، ملزم پرانا کسٹمر تھا اس لئے موقع پر کرنسی نوٹ چیک نہیں کئے، دو دن بعد بینک کے عملے کو خیال آیا کہ نوٹ جعلی ہیں۔

بینک سٹاف کے مطابق ملزم ہارون موقع پر بینک عملے کو متعدد بار کرنسی چیک کرنے کا کہتا تھا، ملزم ہارون بینک حکام کی تسلی کے بعد گھر روانہ ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے