اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جھنگی چوکی پر دہشتگردانہ حملہ ناکام بنانے پر آئی جی پنجاب کی جوانوں کو شاباش

01 May 2024
01 May 2024

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جھنگی چوکی پر دہشتگردانہ حملہ ناکام بنانے پر پولیس جوانوں کو شاباش دی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے 2 ماہ بعد ایک بار پھر جھنگی پولیس چیک پوسٹ تونسہ شریف پر  حملہ کیا جسے پنجاب پولیس کے پہلے سے الرٹ جوانوں نے  3 گھنٹے بہادری سے لڑتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر قبضہ کر کے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنانا چاہتے تھے،  15 سے 20 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر مختلف اطراف سے شدید حملہ کیا، دہشتگردوں نے حملے میں راکٹ لانچرز، ہینڈ گرنیڈ، لیزر لائٹ گنز سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ پولیس جوانوں نے  زبردست انداز میں مزاحمت کی، ایمونیشن ختم ہونے پر دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہوئے جبکہ پنجاب پولیس الرٹ ہے۔

اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثما ن انور نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو کبھی ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،جھنگی چوکی پر تعینات 7 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں اے ایس آئی عمران، کانسٹیبلز محمد عامر، عاشق زین، رحمت اللہ، ثناء اللہ، ایلیٹ کانسٹیبل طارق شامل ہیں جبکہ شدید زخمی ایلیٹ کانسٹیبل شاہد منظور کو علاج معالجے کیلئے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔

 پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب نے جھنگی چوکی پر تعینات پولیس جوانوں کو پوسٹ کا کامیابی سے دفاع کرنے پر شاباش دی، انہوں نے آر پی او اور ڈی پی او ڈی جی خان کو زخمی پولیس افسران اور اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت بھی کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے