30 Apr 2024
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کو تبدیل کر دیا۔
سیکرٹری سروسز زید بن مقصود کو کمشنر لاہور ڈویژن تعینات کر دیا گیا، محکمہ سروسز اینڈجنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ادھر سیکرٹری ٹورازم راجہ جہانگیر انور کا تبادلہ کر کے سیکرٹری ماحولیات پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے، راجہ جہانگیر انور کو سیکرٹری ٹورازم کا اضافی چارج دے دیا گیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔