اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کیویز کیخلاف شاہینوں کی فتح پر نیدرلینڈز کی سفیر نے بھی گرین شرٹ پہن لی

28 Apr 2024
28 Apr 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کی آخری ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف فتح پر نیدرلینڈز کی سفیر نے بھی گرین شرٹ پہن لی۔

نیدر لینڈز کی سفیر ہینی ڈی وریس نے پی سی بی ہیڈ کوارٹرز  کا دورہ کیا جہاں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے غیرملکی سفیر کا خیرمقدم کیا۔

نیدرلینڈز کی سفیر نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، کرکٹ اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، سفیر نیدرلینڈز نے میچ اور سٹیڈیم کے انتظامات کے بارے اپنے تاثرات چیئرمین پی سی بی سے شیئر کئے اور شاندار انتظامات پر محسن نقوی کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیدر لینڈز کی سفیر  ہینی ڈی وریس کا کہنا تھا کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ دیکھا، بہت انجوائے کیا، قذافی سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کا نظم و ضبط دیکھ کر خوشی ہوئی، شائقین کرکٹ کا جوش و خروش دیدنی تھا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم آمد پر نیدرلینڈز کی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے کھیل سے پاکستانی قوم خصوصی لگاؤ رکھتی ہے، کرکٹ دلوں کو جوڑنے والا کھیل ہے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے بہترین انتظامات پر پی سی بی کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، دیگر اداروں نے بھی دن رات محنت سے کام کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے