24 Apr 2024
(ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعہ کو طلب کر لیا گیا، اجلاس میں اہم ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی جائے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں ملک میں امن و امان اور حالیہ صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ دورہ امریکا اور آئی ایم ایف معاہدے پر کابینہ کو آگاہ کریں گے، وفاقی وزیر داخلہ ملکی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔